Contact Us

تاریخ کے بہت سے واقعات ہماری نظروں سے اوجھل ہوتے ہیں تاوقتیکہ کوئی تحقیق کرنے والا چھان پٹک کے اپنی کہانی ہمارے سامنے رکھتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ ”مراسلہ“ انہی محقیقین کی کاوشوں کا تعارف کرانے کیلئے اپنی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ اکثر ایک ہی واقعہ کو مختلف محقیقین اپنے اپنے انداز میں پیش کرتے ہیں اور دوسرے محقق کی کچھ باتوں سے اتفاق اور کچھ سے اختلاف کرتے نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تاریخ کے ایک ہی موضوع پر ایک سے زائد کتابیں لکھی جاتی ہیں جو بعض صورتوں میں سینکڑوں کی تعداد میں ہوتی ہیں۔

کتابوں کے علاوہ چھوٹے بڑے مضامین بھی لکھے جاتے ہیں جو ابلاغ کے مختلف ذرائع پہ شایع ہوتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس یا سوشل میڈیا کے فروغ کے بعد معروف لکھنے والوں کے ساتھ ساتھ بے شمار نئے لکھنے والے سامنے آتے رہتے ہیں اور ان میں سے کچھ دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت کی معراج پہ پہنچ جاتے ہیں۔ اکثر اوقات سوشل میڈیا پہ قارئین کے تبصرے فوری طور پر کسی مضمون کو وسیع  پیمانے پر زیرِ بحث لے آتے ہیں اور کبھی کبھار ان تبصروں سے بہت قیمتی معلومات کا حصول بھی ممکن ہوجاتا ہے۔ تاریخ سے لگن رکھنے والے مستند کتابوں اور مضامین کی تلاش میں رہتے ہیں۔ وقت گذرنے کے ساتھ ان میں سے کچھ کتابوں اور مضامین کا حصول مشکل ہوتا جاتا ہے۔ مختلف جگہوں پر ان کتابوں کا ریفرنس یا مضامین کا ریفرنس تو ملتا ہے مگر جب ان کی تلاش شروع ہوتی ہے تو بعض اوقات یہ کتابیں اور مضامین ڈھونڈے سے نہیں ملتے۔

مراسلہ پہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ایسی کتابوں اور مضامین کو پیش کیا جاسکے جو تاریخ کی سمت متعین کرنے کیلئے انتہائی مفید مواد فراہم کرتی ہیں۔ اس سلسلے میں اگر آپ کوئی معاونت کرسکتے ہیں تو بلا تعامل ہم سے رابطہ کیجئے۔

 

 

We are looking for your feedback

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Your Phone (required)

    Subject

    Your Message



    Urdu text and articles

    This website uses cookies to provide user authentication. Please indicate whether you consent to our site placing cookies on your device and agree with our Privacy Policy. To find out more, please read our Privacy and Cookie Policy