Ibne Safi in Academia

Ibne Safi in Academia – ابن صفی درسگاہوں میں

Ahmad Safi’s Albums-2

سن دو ہزار نو میں اقبال سکالر جناب خرم علی شفیق صاحب نے پیشکوئی کی کہ بہت جلد اکیڈ میا یا درسگاہیں ابن صفی کی ڈیمانڈ کریں گے اور یہ امر ناگزیر ہے- اس وقت تک اس کے لیے اپنے طور پر انہوں نے ایک سہ کتابی سلسلے پر کام شروع کر دیا تھا جس کے نتیجے میں سائیکو مینشن، رانا پیلیس اور حال ہی میں دانش منزل معرض وجود میں آئیں۔۔۔

Link: https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=10213558875078951&id=1614677269

نیچے ترتیب وار کچھ اہم اقدامات کو درج کیا گیا ہے لنکس کے ساتھ۔۔۔ اور چند تصاویر بھی۔۔۔

سن دوہزار نو اور دس سے تعلیمی اداروں کی لائیبریریز سے عمران سیریز اور جاسوسی دنیا کے پورے پورے سیٹ آرڈر کیے جانے لگے جو پہلے کبھی نہ ہؤا تھا-

سن دوہزار دس میں کراچی آرٹس کاؤنسل میں اردو کانفرنس میں آئے ہؤے جامعہ دہلی کے پروفیسر ارتضیٰ کریم صاحب نے اردو کی ترویج کے لیے ابن صفی، کھلونا اور بانو کو واپس لانے کی بات کی جس کا ذکر جمیل الدین عالی صاحب نے روزنامہ جنگ میں اپنے کالم میں بھی کیا۔ واضح رہے کھلونا اور بانو بالترتیب بچوں اور خواتین کے اردو جرائد تھے جو اب بند ہو چکے ہیں-
Link: https://jang.com.pk/news/40038

سن دو ہزار تیرہ میں خرم صاحب کی زیر نگرانی ترتیب دیے گئے چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے نصاب میں ابن صفی کو شامل کیا گیا- یہ کتابیں لاھور کے کئی پرائیویٹ سکولوں میں زیر استعمال ہیں۔
11April 2013:
“Ibne Safi mentioned in 6th-8th grade Social Studies Books…”
Link: https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=451147198297988&id=1614677269

سن دو ہزار چودہ میں ہمارے صاحبزادے نے خبر سنائی کہ ان کی کلاس کو گرمیوں کی چھٹیوں میں اردو کا جو کام دیا گیا ہے اس میں ابن صفی کی عمران سیریز کے کوئی سے دو ناول پڑھنے اور پھر عمران کی ٹیم کے لیے کوئی دو کردار تخلیق کر کے ایک مختصر کہانی لکھنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک تبصرہ اس بات پر کرنا ہے کہ ابن صفی اپنی ناولوں میں حب الوطنی کا جذبہ کیسے بیدار کرتے ہیں-

June 7, 2014:
“Academia embraces Ibne Safi… Proud of my grandfather. 
Summer homework for Lahore Grammar School 173 Shadman II Lahore. — Asmer Safi”
Link: https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=10203210490215797&id=1614677269

سن دو ہزار پندرہ میں خرم علی شفیق صاحب نے علامہ اقبال کے قائم کردہ پیمانے کے مطابق درسی کتب کا احیاء کیا اور اس میں بھی ابن صفی کے ناول دشمنوں کا شہر سے ایک اقتباس کو شامل نصاب کیا –

5 Jan 2015:
“Topline stall @ The expo Center Bookfair Lahore”
Link: https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=10204981435408320&id=1614677269

سن دوہزار اٹھارہ میں ہندوستان سے بھی خبر آگئی کہ وہاں بھی بال بھارتی سیریز کی بچوں کی نصابی کتب میں ساتویں جماعت کی اردو کی کتاب میں ابن صفی کی ایک غزل شامل کر لی گئی ہے
Link:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1271726152963842&id=100003794087943

Published on June 24, 2018